Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قطرکا فرانس سے 7 ارب ڈالر کے24رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ

قطرکا فرانس سے 7 ارب ڈالر کے24رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ
May 4, 2015
دوحہ (ویب ڈیسک) فرانس نے قطر کو سات ارب ڈالر مالیت کے چوبیس رافیل لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر فرینکوس اولاند بھی قطر میں موجود تھے۔ اس معاہدے کے حوالے سے فرانسیسی صدر فرینکوس اولاند نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی جس میں عرب خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے فضائی حملے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ قطر کو رافیل لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں فرانسیسی صدر اولاند، وزیرخارجہ فبیووس اور وزیر دفاع جین ڈرائن نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔