Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قطرمذاکرات: طالبان نے لڑائی ختم کر کے افغان سیاسی عمل میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر دی

قطرمذاکرات: طالبان نے لڑائی ختم کر کے افغان سیاسی عمل میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر دی
May 5, 2015
دوحہ (92نیوز) افغان طالبان نے قطر مذاکرات کے دوران شراکت اقتدار کے فارمولے پر آمادگی کا ا شارہ دے دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق طالبان نے حکومت سازی کیلئے الیکشن کے طریقہ کار کو بھی قبول کرنے کا عندیہ دیا۔ امریکی اخبار کے مطابق قطر میں ہونےوالی غیررسمی بات چیت میں افغان طالبان کے وفد نے تیرہ سال سے جاری لڑائی کو مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ مذاکرات کا اگلا دور جون میں ہونے کی امید ہے، مذاکرات میں شریک افغان حکومت کے ایک نمائندے نے بتایا کہ ماضی میں طالبان مکمل طور پر اپنی حکومت پر اصرار کرتے ر ہے ہیں، حالیہ مذاکرات میں طالبان نے کہا کہ حکومت میں مختلف سیاسی دھڑوں کی نمائندگی ہونی چاہئے جو بڑا بریک تھرو ہے۔ مذاکرات میں شریک سول سوسائٹی کی نمائندہ خاتون ملالئی شنواری نے کہا کہ میرا خیال تھا طالبان نمائندے مجھ سے بات تک نہیں کریں گے، میرے قریب بھی نہیں بیٹھیں گے لیکن مذاکرات کا اختتام اکٹھے نماز پڑھنے پر ہوا، خواتین بھی باجماعت نماز میں شریک تھیں۔ ایک اور مندوب نے بتایا کہ طالبان نے پہلی بار الیکشن پر آمادگی ظاہر کی اگرچہ انہوں نے الیکشن کا لفظ استعمال نہیں کیا لیکن ان کا مطلب یہی تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔