Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قصور: 6 ماہ کے دوران 10سےزائد معصوم اغوا کے بعد قتل ،لواحقین سراپا احتجاج

قصور: 6 ماہ کے دوران 10سےزائد معصوم اغوا کے بعد قتل ،لواحقین سراپا احتجاج
July 24, 2017

قصور(92نیوز)قصورشہرمیں گزشتہ چھ ماہ کے دوران دس سے زائد معصوم پھولوں کو اغوا اورزیادتی کے بعدقتل کردیاگیا حیوانوں سےبدترملزم قانون کی گرفت میں نہ آسکےلواحقین انصاف کیلئے سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق چھ ماہ کےدوران زیادتی کا نشانہ بننے والے بچوں کی عمریں پانچ سال سے دس سال کے درمیان تھیں۔ تمام بچوں کی لاشیں زیرتعمیرمکانوں سےملیں جبکہ حیوان سے بھی بدتر ملزم تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔

بے دردی سےقتل کئےجانےوالوں کےلواحقین کا جب صبرکا پیمانہ لبریز ہوا تو اڈا للیانی میں دھرنا دے کرسٹرک بلاک کر دی اور پولیس کی ہٹ دھرمی کیخلاف نعرے بازی  کی۔

لواحقین نے اعلیٰ حکام سےمطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکےسرعام سزا دی جائے۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والے بچوں  کے چارقاتل کو پکڑ لیا گیاتھا جن میں سے تین ملزم پولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ ایک آٹھ سال کی متاثرہ بچی کا ملزم پولیس کی حراست میں ہے۔