Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قصور کے علاقے چونیاں میں 2 ماہ میں سات بچے لاپتہ ہوئے

قصور کے علاقے چونیاں میں 2 ماہ میں سات بچے لاپتہ ہوئے
September 18, 2019
قصور (92 نیوز) قصور کے علاقے چونیاں میں 2 ماہ میں سات بچے لاپتہ ہوئے۔ ایک کی لاش اور دو کی ہڈیاں مل گئیں۔ قصور میں معصوم زندگیوں سے کھلواڑ پھر شروع ہو گیا۔ ایک بار پھر بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات سامنے  آنے لگے۔ چونیاں میں دو ماہ کے دوران تین بچے لاپتہ ہوئے ۔ دو بچوں کی کھوپڑیاں اور ایک کی لاش چونیاں انڈسٹریل ایریا سے برآمد ہو گئی۔ ایک بچے کی شناخت فیضان کے نام سے ہوگئی جبکہ تین کھوپڑیوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ مبینہ طور پر چاروں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاشیں ویرانے میں پھینک دی گئیں۔ آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ چونیاں میں ایک روز قبل بچوں کی گمشدگی پر لواحقین نے احتجاج بھی کیا اور مین روڈ کئی گھنٹوں تک بند کئے رکھا تھا۔