Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قصور کی معصوم زینب کی پہلی برسی ، ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی

قصور کی  معصوم زینب کی پہلی برسی ،  ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی
January 10, 2019
قصور ( 92 نیوز) قصور میں  ایک سال قبل اغوا کے بعد قتل ہونے والی معصوم زینب کی پہلی برسی پر ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی، والدین آج بھی  بیٹی کودل کے پاس محسوس کرتے ہیں۔ قصور  کی معصوم زینب کو اپنے والدین سے بچھڑے ایک سال کا عرصہ بیت گیا مگراس کاغم قوم بھولی نہ اس کے والدین کی تکلیف کم ہوئی ۔  زینب کے والدین کہتے ہیں ایک سال میں غم بڑھاکم نہیں ہوا۔ والدامین انصاری نے کہا کہ زینب کے بعد بھی بہت سی بچیاں درندگی کی بھینٹ چڑھیں مگر قانون خاموش ہے۔ زینب کی ساتھی طالبات آج بھی اُسے یاد کر کے افسردہ ہو جاتی ہیں۔ قصورمیں زینب کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی،اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔