قصور : پتوکی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک
قصور(92نیوز) پتوکی کے نزدیک آدھن روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کے ہلاک ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پتوکی کے نزدیک آدھن روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے ۔
پتوکی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو 14سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔