Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قصور ویڈیو سکینڈل ، 3مجرموں کو عمرقید اور،33لاکھ جرمانہ کی سزا

قصور ویڈیو سکینڈل ، 3مجرموں کو عمرقید اور،33لاکھ جرمانہ کی سزا
February 13, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) قصورمیں بچوں سے بدسلوکی کی ویڈیوز بنانے کے 3 مجرموں کو عمر قید اور3،3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ۔  مقدمےکی سماعت لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔

قصور ویڈیو اسکینڈل کیس میں عدالت نے3 ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔  مقدمے کی سماعت لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی ۔

سماعت کے دوران فاضل جج نے ملزم حسیم عامر، وسیم سندھی اور علیم آصف کو عمر قید کے ساتھ 3,3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی ۔

قصور ویڈیو اسکینڈل 2015 میں سامنے آیا تھا، جب قصور کے گاؤں حسین خان والا میں سینکڑوں بچوں سے بدفعلی کا شور اٹھا ۔

اس سے قبل بھی بدسلوکی کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں اور اسی گاؤں کے ایک خاندان پر 284 لڑکوں سے بد فعلی کا الزام لگا ۔

92نیوز معاملے کو منظرعام پر لایا جس کے بعد وزیراعظم کے حکم پر ڈی آئی جی ابوبکر خدابخش کی سربراہی میں 5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے واقعے کی تحقیقات کیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بھی کم از کم 20 بچوں کےساتھ بدسلوکی کی تصدیق کی۔ اس سے قبل 2016 میں بھی ملزم حسیم عامر اور فیضان مجید کوعمرقید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔