Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قصور میں کھلا پٹرول فروخت کرنیوالی دکان میں آگ لگ گئی

قصور میں کھلا پٹرول فروخت کرنیوالی دکان میں آگ لگ گئی
June 12, 2019
قصور ( 92 نیوز) قصور کے شفیع والا چوک کی ایک دکان میں پٹرول کی ٹینکی پھٹنے سے آگ لگ گئی  جس نے مزید دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دکان میں کھلا پٹرول اور پلاسٹک شاپنگ بیگ فروخت کئے جاتے تھے  کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند لمحوں میں  پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس نے دو ملحقہ دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ریسکیو کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی جدوجہد شروع  کی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔