Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قصور میں پولیس کی ناکے پر نہ رکنے پر کار پر فائرنگ، ایک شخص دم توڑ گیا

قصور میں پولیس کی ناکے پر نہ رکنے پر کار پر فائرنگ، ایک شخص دم توڑ گیا
November 13, 2021 --- ویب ڈیسک

قصور (92 نیوز) قصور میں پولیس نے ناکے پر نہ رکنے پر مبینہ طور پر کار پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص دم توڑ گیا اور 2 شدید زخمی ہوئے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ناکے پر فوری نہ رکنے پر  کار  سوار تین دوستوں پر فائر کھول دیا جس سے اصغر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عبدالجبار اور رمضان شدید زخمی ہو گئے جن کی بھی حالت تشویشناک ہے۔

تینوں دوست قصور کے نواحی گاؤں متہ سے کھانا کھانے قصور آرہے تھے لیکن پولیس کی بربریت کا شکار ہو گئے۔ لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی سفاکیت پر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ناکہ پر کار سواروں نے فائرنگ کی جس پر پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے معاملہ پیش آیا۔

آئی جی پنجاب پولیس نے بےگناہوں پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا اور آر پی او شیخوپورہ سے 48 گھنٹے میں رپورٹ مانگ لی۔