Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قصور میں ننھی زینب کا اسکول کھل گیا

قصور میں ننھی زینب کا اسکول کھل گیا
January 15, 2018

قصور (92 نیوز) قصور میں چھے روز بعد ننھی زینب کا اسکول کھل گیا۔
قصور میں بالآخر حالات معمول پر آنے لگے۔ ایک ہفتہ بندش کے بعد اسکولز بھی کھل گئے لیکن فضا تاحال سوگوار ہے۔
شہریوں کے ذہنوں پر خوف کا راج برقرار ہے۔ لوگ بچوں کو خود اسکول چھوڑنے جانے لگے۔
ادھر اسکولوں میں حاضری بھی کم ہے جبکہ زینب کے اسکول فیلوز بھی اپنی دوست کے چھن جانے پر انتہائی افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔
اسکول فیلوز کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی اپنی اسٹوڈنٹ کی جدائی پر انتہائی اداس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زینب کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی بچی تھی۔
زینب کے بہیمانہ قتل کے بعد حالات تو معمول پر آنے لگے ہیں لیکن اس ننھی پری کے والدین، اساتذہ اور دوست اس کے قاتل کی گرفتاری کے منتظر ہیں۔
قاتل کی گرفتاری اور سزا زینب کی جدائی کا دکھ تو نہیں بھلا سکے گی لیکن اس کے چاہنے والوں کی تسلی و تشفی کا باعث ضرور بنے گی۔