Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قصور میں آئے روز معصوم بچیوں کا قتل، پولیس ملزم پکڑنے میں مسلسل ناکام

قصور میں  آئے روز  معصوم بچیوں کا قتل، پولیس ملزم پکڑنے میں مسلسل ناکام
January 10, 2018

قصور ( 92 نیوز ) قصور میں  کھلتے پھولوں کی زندگیاں داؤ پر  لگ گئیں ۔ سفاک درندے نے  ننھی زینب کو  ذیادتی کے بعد قتل  کر کے  جرم کےثبوت مٹانے  کی   کوشش کی   مگر سی سی ٹی وی میں سب سامنے آگیا  ۔

ملزم  بچی کو ساتھ لے جاتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا  ہے مگر اس کے باوجود  پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام  ہو گئی ہے ۔ ملزم کون ہے ؟ ۔  کہاں ہے ،کسی کو کچھ معلوم نہ ہوسکا  ۔

اہل علاقہ  بچی سے ذیادتی اور قتل پر ہی نہیں پولیس کی سست رفتار تفتیش اور ملزم کو پکڑنے میں ناکامی پر برہم ہیں  ۔ ملزم کا تاحال پکڑا نہ جانا پولیس کی کارکردگی اور صوبائی حکومت کی گورننس پر سوالیہ نشان ہے۔