Friday, January 27, 2023

قصور ، مبینہ طور پرزہریلا کھانا کھانے سے ماں اور تین بچے جاں بحق

قصور ، مبینہ طور پرزہریلا کھانا کھانے سے  ماں اور تین بچے جاں بحق

قصور (92 نیوز) قصورمیں بھٹے پرکام کرنے والے والی خاتون اور اس کے تین بچےمبینہ طورپر ناقص کھاناکھانے سے جاں بحق ہو گئے جب کہ گھر کے سربراہ کی حالت نازک ہے۔

قصور کے نواحی گاؤں سہاری میں  ایک خاندان کے افراد نےرات کو مبینہ طورپرناقص کھانا کھایا جس سے ان کی  حالت غیر ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے 2 سالہ طیب، 4 سالہ افضل ، 6 سالہ اقرا اور ان کی حاملہ والدہ آسیہ شامل  ہیں۔

ریسکیو 1122 نے  خاندان کے سربراہ تنویر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا ، تنویر کا خاندان مقامی بھٹہ فرید برکس پر کام کرتا تھا جن کا تعلق پتوکی کے گاؤں واں آدھن سے ہے۔

تنویر کے والدکا کہنا ہے کہ میرے بیٹے، بہو اوران کے بچوں کے ساتھ جو کچھ ہوا سمجھ سے باہر ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پرپہنچ گئی۔

ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہنا ہے کرائم سین و دیگر تفتیشی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کررہی ہیں ،ابھی اس کیس بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔