Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قصور سے 6ماہ قبل اغواہونےوالے فائق کا سراغ نہ مل سکا

قصور سے 6ماہ قبل اغواہونےوالے فائق کا سراغ نہ مل سکا
August 15, 2018
قصور ( 92 نیوز) چھ ماہ قبل قصورسے اغوا ہونے والے چھ سالہ فائق کا کوئی سراغ نہ مل سکا،شدت غم سے نڈھال معصوم بچے کی والدہ کہتی ہیں پولیس کوئی تعاون نہیں کررہی،بیٹے کو بازیاب کرانے کے لیے مدد کی جائے۔ قصور کے  عوامی  ننھی زینب کے غم سے ہی باہر نہیں نکلے تھے کہ ایک اور ماں سے اس کامعصوم  لخت جگر چھین لیا گیا،6 ماہ گزرگئے مگر 6 سالہ فائق کو  بازیاب نہ کرایا جا سکا،معصوم بچے کی ماں شدت غم سے نڈھال ہے۔ چھ سالہ فائق 24مارچ کو گھر سے چند قدم کے فاصلے پرواقع دکان پر گیا پھر واپس نہ آیا،ممتا کی ماری ماں نے ہر جگہ تلاش کیا مگر لخت جگر کا کوئی پتہ نہ چل سکا ۔ معصوم فائق کی والدہ پولیس سے مایوس  ہے اور اس کا کہنا ہے کہ پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا۔ ننھے فائق کی تلاش میں ناکام قصور کی پولیس کبھی ورثا کو احتجاج سے روکنے کے لیے ڈراتی دھمکاتی ہے تو کبھی جھوٹے وعدوں اور تسلیوں سے ٹرخایا جاتا ہے۔