قصور سکینڈل میں ملوث تنزیل الرحمان کی جانب سے مزید مقدمات کے اندراج کورکوانے کی درخواست مسترد

لاہور(92نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے قصور میں بچوں سے زیادتی کے الزام میں ملوث تنزیل الرحمان کی جانب سے مزید مقدمات کے اندراج کو رکوانے کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائی کورٹ کے روبرو تنزیل الرحمان کی درخواست پر سماعت ہوئی تو درخواست گزار ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ایک ہی مدعی کے بیان پر چار مختلف مقدمات درج کیے ہیں اور اب یہ خدشہ ہے کہ پولیس مزید مقدمات درج کرے گی جس کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔
درخواست گزار ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ پولیس کو مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔