Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قصور سکینڈل : جے آئی ٹی نے پانچ سگے بھائیوں سمیت پندرہ ملزمان کو قصوروار قرار دیدیا

   قصور سکینڈل : جے آئی ٹی نے پانچ سگے بھائیوں سمیت پندرہ ملزمان کو قصوروار قرار دیدیا
October 13, 2015
لاہور(92نیوز)جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نےحسین خان والہ میں بچوں سے زیادتی کے بعد ان کی ویڈیو بنانے والے ملزموں کے خلاف چالان محکمہ پراسیکیوشن کو جمع کرادیا، جانچ پڑتال کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کردیا جائےگا۔ تفصیلات کےمطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نےسوصفحات پرمشتمل چالان پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرایا ہےچالان میں پانچ سگے بھائیوں سمیت پندرہ ملزمان کوواقعہ میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ چالان میں انکشاف کیاگیاہےکہ ملزمان نےکمسن بچوں کواغوا کے بعد زیادتی کانشانہ بنایاوران کے گھر والوں سےبھتہ بھی وصول کیا۔ ملزمان اپنےعلاقے میں خوف ودہشت کی علامت سمجھےجاتے تھےڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل انیس شاہ چالان کی جانچ پڑتال کے بعد اس کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کریں گے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سماعت پر پولیس کو حکم دیاکہ وہ تیرہ اکتوبر تک چالان عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نےمزیدکارروائی انیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔ مقدمہ کے تمام ملزم اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور چالان عدالت کے روبرو پیش ہوتے ہی مقدمہ پر باقاعدہ ٹرائل کا آغاز ہوجائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔