قصور سکینڈل : تین ملزمان کی درخواست مسترد
لاہور(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور زیادتی اسکینڈل کے تین ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔
تفصیلات کےمطابق قصور زیادتی اسکینڈل کے تین ملزموں عتیق، سلیم شیرازی اور تنزیل الرحمان نے رہائی کے لیے درخواست ضمانت دائر کی جس کی سماعت کے دوران ملزموں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تینوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے، تینوں بے گناہ ہیں اس لیے ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے۔
اس موقع پر سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی تفتیش میں تینوں ملزم قصوروار ثابت ہوئے ہیں اس لیے ان کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے جس کے بعد عدالت نے تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔