Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قصور زیادتی سکینڈل !!! فرانزک رپورٹ میں تمام ویڈیوز درست قرار، رپورٹ جے آئی ٹی کو مل گئی

قصور زیادتی سکینڈل !!! فرانزک رپورٹ میں تمام ویڈیوز درست قرار، رپورٹ جے آئی ٹی کو مل گئی
September 2, 2015
قصور (92نیوز) قصور زیادتی سکینڈل کی ویڈیوز کو اصلی اور درست قرار دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور زیادتی سکینڈل کی منظر عام پر آنیوالی ویڈیوز کی فرانزک رپورٹ آگئی۔ ویڈیوزکو اصلی قرار دے دیا گیا۔ زیادتی سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز کو فرانزک لیب بھجوایا تھاجس کی رپورٹ جے آئی ٹی کو موصول ہوگئی ہے۔ جے آئی ٹی نے متاثرہ خاندان کو بھی آگاہ کیاہے کہ ویڈیو ز کی رپورٹ انہیں مل چکی ہے۔ موبائل سے بنائی گئی یہ ویڈیوز اصلی اور درست ہیں۔ زیادتی سکینڈل کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی ان دنوں متاثرہ بچوں اور ملزمان کے بیان ریکارڈ کر رہی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں جے آئی ٹی اپنی رپورٹ مکمل کر لے گی۔