Wednesday, October 5, 2022

قصور : زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق‘ ایک کی حالت تشویشناک

قصور : زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق‘ ایک کی حالت تشویشناک
قصور (92نیوز) قصور کے علاقے الہ آباد میں ورکشاپ میں کام کرنے والے تین کمسن بچے زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق‘ ایک بچے کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقہ الہ آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرنے والے چار بچوں نے قریبی ہوٹل سے کھانا لا کر کھا یا اور سو گئے۔ رات گئے ان کی حالت خراب ہوگئی جس کے باعث 10سالہ ابرار، 11سالہ صادق اور 15سالہ کاشف موقع پر جاں بحق جبکہ کاشف نامی بچے کی حالت تشویشناک تھی۔ اس واقعہ کا علم صبح اس وقت ہوا جب فیکٹری کا مالک جاوید فیکٹری میں پہنچا تو تینوں بچے جاں بحق ہوچکے تھے جبکہ فیصل کو نازک حالت کے پیش نظر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔