Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قصور: ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

قصور: ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی
January 10, 2018

قصور (92 نیوز) قصور میں سات سال کی زینب امین اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش گھر کے قریب پھینک دی گئی۔ اہل علاقے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سٹرکوں پر نکل آئے۔ وکلاء اور تاجر برادری نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا۔

قصور کے علاقے شہباز خان روڈ کی رہائشی سات سالہ زینب امین کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے گھر کے قریب سے اغواء کرلیا۔ رشتہ دار اور اہل علاقے بچی کو تلاش کرتے رہے مگر نہ مل سکی۔

گزشتہ روز زینب امین کی لاش گھر سے پانچ سومیٹر کے فاصلے سے کوڑے کے ڈھیر سے ملی۔ لاش ملتے ہی لڑکی کے رشتہ دار اور اہل علاقے سراپا احتجاج بن گئے اور فیروز پور روڈ بلاک کردی۔ لڑکی کے والدین عمرے کی ادائیگی کے لئےسعودی عرب میں موجود تھے جو آج واپس پہنچ رہے ہیں۔

قصورمیں دوماہ قبل بھی کائنات نامی لڑکی اغوا ہونے کے بعد نیم مردہ حالت میں ملی تھی جو ابھی تک بے ہوش ہے۔ پولیس تاحال کسی ملزم کا سراغ نہیں لگا سکی۔ افسوسناک واقعہ کے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور اور تاجر برادری نے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔