Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قصور اور ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف کون دے گا؟، بلاول بھٹو

قصور اور ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف کون دے گا؟، بلاول بھٹو
January 17, 2018

بدین (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے شریف زادے عوام سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟ میاں صاحب نےانصاف کی تحریک کا شوشا چھوڑا۔ قصور اور ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کوانصاف کون دے گا؟ ۔
بدین میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب گلی گلی دہائی دے رہے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ میاں صاحب اپنے نکالے جانے کی وجہ شہباز شریف سے پوچھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا کا جواب میاں صاحب کو گھر سے ہی مل جائے گا ۔
پیپلز پارٹی کے چئیرمین نے کہا کہ میاں صاحب اپنی سیاسی عمر پوری کر چکے ہیں۔ میاں صاحب آپ کو جیل سے نکالنے والا ہاتھ اب نہیں رہا۔
ادھر شہباز شریف سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کوحدیبیہ ملز کیس میں کلین چٹ دی گئی۔
دوسری طرف عمران خان کو زیر بحث لاتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موروثی سیاست کی مخالفت کرنیوالےعمران خان نے جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد علی ترین کو ٹکٹ دیا ۔
سندھ میں سیاسی یتیموں کا ٹولہ جمع کیا گیا ہے۔