Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قصور ، 7 سالہ زینب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

قصور ، 7 سالہ زینب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
January 10, 2018

قصور( 92 نیوز ) قصور میں بے دردی سے قتل ہونے والی سات سالہ زینب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

نماز جنازہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پڑھائی ۔ جب کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت علاقے سے غائب ہو گئی ۔ علاقہ کے ایم این اے اور ایم پی اے کے دفتروں پر تالے لگے ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب زینب   کے والدین جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ بچی کے والدین عمرہ کے لئے سعودی عرب میں تھے ۔

زینب کے والد کا کہنا ہے کہ انصاف ملنے تک تدفین نہیں کریں گے ۔ آرمی چیف اور چیف جسٹس  واقعہ کا نوٹس  لیں ۔   سکیورٹی جاتی امرا پر ہے ۔ ہم لوگ تو کیڑے مکوڑے ہیں۔

سات سالہ ننھی پری زینب چند روز قبل لا پتہ ہو گئی تھی جس کی لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی ۔