Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قصورسکینڈل میں ملوث 2ملزموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی

قصورسکینڈل میں ملوث 2ملزموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی
April 19, 2016
قصور(92نیوز)انسدادِدہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قصورسکینڈل میں ملوث  دو ملزموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی نائنٹی ٹو نیوز نے جرم کاپردہ چاک کیا اور ملزموں کو بے نقاب کرنے کیلئےقصور سکینڈل کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کی ملزم گرفتار ہوئے اور انصاف کے کٹہرے میں پہنچے ۔ تفصیلات کےمطابق قصور میں دل دہلانے والے سکینڈل کا انکشاف نائنٹی ٹو نیوز نے تیس جون دوہزار پندرہ کو کر دیا تھا جس سے ایک طرف تو حکومتی ایوانوں میں ہلچل برپا ہو گئی تو دوسری جانب ملزموں میں کھلبلی مچ گئی تین جولائی کو پولیس نے قصور کے علاقے میں اڑھائی سو بچوں کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے والے گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ملزموں کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے پر چھ جولائی کو متاثرین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا سات جولائی کو آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا اور آر پی او شیخوپورہ کو انکوائری کا حکم دیا نو جولائی کو انکوائری کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔ چار اگست کو متاثرین نے احتجاج کیلئے لاہور کا رخ کیا تو پولیس کیساتھ تصادم ہو گیا مبینہ طور پر تصادم میں ایک شہری جاں بحق بھی ہوا چار اگست کو وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تو چھ ملزمان گرفتار کر لئے گئے اور اب اس اسکینڈل سے جڑے دو ملزموں کو  انسدادِدہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی ہے عدالت کے جج چوہدری محمد الیاس نے گواہوں کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر مجرمان حسیم عامر اور فیضان مجید کو عمر قید کی سزا سنائی  دونوں مجرموں کو 3،3 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ مجرموں کے خلاف ابھی ایک درجن سے زائد مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔