Wednesday, December 6, 2023

قصورسکینڈل : تین ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

قصورسکینڈل : تین ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
August 29, 2015
قصور(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور میں بچوں سے زیادتی کے الزام میں ملوث تین ملزمان کا تفتیش کیلئے اآٹھ ستمبر تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے تین ملزمان تنزیل الرحمان، عتیق اور وسیم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے اس لئے پولیس کو ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا منظورکرتے ہوئے ملزمان کا آٹھ ستمبر تک  جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ہداہت کی کہ اسی مقدمے کے دیگر تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت  کی کہ ملزمان سے اب تک ہونے والی تفتیش کے بارے میں بھی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بھی قصور معاملے پر سماعت کررہے ہیں اور ان کے روبرو دس ستمبر کو بارہ بجے سماعت ہوگی۔