Friday, September 30, 2022

قصور،تین ماہ قبل اغوا ہونیوالے بچے کے ورثا کا احتجاج

قصور،تین ماہ قبل اغوا ہونیوالے بچے کے ورثا کا احتجاج
قصور ( 92 نیوز ) قصور میں تین ماہ قبل اغوا ہونے والے بچے کے ورثاء لخت جگر کی عدم بازیابی پر سراپا احتجاج بن گئے ، ڈی پی او منتظر مہدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ازسرنو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ قصور میں والدین کو لخت جگر کی بازیابی کے لئے بالآخر احتجاج ہی کرنا پڑا ، پولیس تین ماہ تک تسلیاں دینے سے آگے نہ بڑھی، ملک وقوم کی خدمت پر مامور پاک آرمی کے سپاہی کا ننھا بیٹا فائق مارچ کے مہینے میں گھر سے ٹافیاں لینے کے لئے دکان پر گیا لیکن واپس نہ آیا ۔ پولیس تین ماہ تک طفل تسلیاں دیتی رہی لیکن آج صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ورثاء سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے لخت جگر کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ۔ احتجاج پر ڈی پی او قصور منتظر مہدی نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر معاملے کی ازسرنو تحقیقات کا حکم دے دیا ۔