Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قسمت بیگ کے قتل میں ملوث ملزموں نے ایک ماہ تک سٹیج اداکارہ کی ریکی کی : سی سی پی او

قسمت بیگ کے قتل میں ملوث ملزموں نے ایک ماہ تک سٹیج اداکارہ کی ریکی کی : سی سی پی او
December 9, 2016

 لاہور(92نیوز)قسمت بیگ کے قتل میں ملوث ملزموں نے  ایک ماہ تک سٹیج اداکارہ کی ریکی کی،لاہور پولیس نے رانامزمل سمیت پانچ ملزموں کومیڈیا کے سامنے پیش کردیا،سی سی پی اوکاکہناہےکہ گرفتارہونےوالوں سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

تفصیلات کےمطابق سی سی پی اولاہور کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس  نے قلعہ گجرسنگھ لائنز میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ رانا مزمل  کے اداکارہ قسمت بیگ کے ساتھ دیرینہ  تعلقات تھے لیکن دونوں کےدرمیان کچھ عرصہ سے ناراضی تھی، رانامزمل قسمت بیگ کو  شوبز کی دنیا میں کام سے روکتے تھے۔ اس نے اپنے چارساتھیوں کی مدد حاصل کی اوراس پرفائرنگ کروائی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔

سی سی پی اولاہور امین وینس کاکہناتھا کہ تفتیش کے دوران اس قتل میں مزیدانکشافات کی بھی توقع ہے جبکہ شواہد ملنے کی صورت میں مزید لوگوں کی گرفتاری  عمل میں بھی لائی جاسکتی ہے۔ فیصل ٹائون ڈکیتی کے حوالے سے سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزموں کی شناخت ہوچکی ہے انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

سی سی پی اوامین وینس نے کہاکہ سمیعہ چوہدری کی  فرانزک رپورٹ آگئی ہے۔ اس کی موت نشہ آوراشیا کی زیادہ مقدارلینے سے ہوئی۔پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چوہدری سلطان اورشوبز کی شخصیات بھی موجودتھیں۔