Tuesday, February 7, 2023

قسمت بیگ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

قسمت بیگ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

 

لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں قتل ہونیوالی اداکارہ قسمت بیگ کوآہوں اورسسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا،بدقسمت  آرٹسٹ کے جنازے میں فنکاروں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی جنہوں نے کہا کہ اگرقاتل گرفتارنہ ہوئےتو دوبارہ دھرنا دیں گے۔

تفصیلات کےمطابق قسمت بیگ کی لاش پوسٹمارٹم  کے بعد جب ہربنس پورہ میں ان کے گھر پہنچی توکہرام مچ گیا،ماں بیٹی کی لاش دیکھ کر انصاف کی دہایئاں دیتی رہی،بہن بھائی غم سے نڈھال  ہوگئے،قسمت بیگ کےگھرآنےوالے رشتہ دار فنکار برادری اوراہل علاقہ  غم سے نڈھال تھے۔

مقتولہ کےگھرآئے ہوئے فنکاروں کاکہناتھاکہ ہم نےپولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیاتھا،اگرملزم گرفتارنہ ہوئے ہم دوبارہ دھرنا دیں گے۔بڑے بڑے پروٹوکول میں گھومنےوالے عام لوگوں اورفنکاروں کوبھی تحفظ دیں۔۔

پولیس نے قسمت بیگ کے قتل کامقدمہ تودرج کرلیا لیکن  دعوے کرنے کے باوجود کسی ملزم کوپکڑاجاسکا نہ کوئی سراغ ملا،مقتولہ کے گھروالوں نے مطالبہ کیاہے کہ خادم اعلی ہمیں انصاف دلائیں اورقاتلوں کوجلد گرفتار کیاجائے۔