قرض کی نویں قسط کیلئے حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی شرط قبول کر لی
اسلام آباد(92نیوز)قرض کی نویں قسط کے لیے پاکستان نے آئی ایم ایف کی نئی شرائط قبول کرلیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی شرط قبول کرلی گئی۔ اینٹی منی لانڈرنگ بل جلد منظور کرانے کی یقین دہانی بھی کرادی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی نئی شرائط قبول کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط کو قبول کرنے کی تحریری یقین دہانی کرادی۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکزی بنک کی خودمختاری کا بل جلد منظورکرالیا جائے گا جب کہ اینٹی منی لانڈرنگ بل نومبر 2015 میں منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
پاکستان آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے گا۔ فیسکو، آئیسکو اور لیسکو کی نجکاری کا عمل رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔
ٹیکسوں کے آڈٹ کا نیا نظام لانے کا فیصلہ کیا گیا ہےاورقرضوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور قرضوں کی باقاعدہ رپورٹس کی تیاری کے لیے افسران تعینات کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔