Saturday, July 27, 2024

قرض واپس نہ کرنیوالوں کے مقدمات بینکنگ کورٹ کو بجھوا دینگے، چیف جسٹس

قرض واپس نہ کرنیوالوں کے مقدمات بینکنگ کورٹ کو بجھوا دینگے، چیف جسٹس
August 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) 54 ارب روپے قرضہ معافی کیس میں چیف جسٹس نے کہا کہ قرضہ واپس کرنے والوں کو مہلت دینگے اور قرض واپس نہ کرنے والوں کے مقدمات بینکنگ کورٹ کو بجھوا دینگے۔ سپریم کورٹ میں 54 ارب روپے قرضہ معافی کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ چیف جسٹس  نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قرض واپس نا کرنے والوں کے مقدمات بینکنگ کورٹ کو بجھوا دینگے۔ بینکنگ کورٹ جانے والوں کو مکمل رقم بطور سیکیورٹی جمع کروانا ہو گی۔ چیف جسٹس نے کہا بینک تو اس رقم کو بھول چکے تھے، یہ رقم ڈیمز کے لیے مختص کرینگے ۔ ان کا کہنا تھا جلد مقدمات نمٹانے کے لیے یہ خصوصی ٹربیونل تشکیل دینگے ۔ دوران سماعت بینک افسران نے عدالت کو بتایا کمیشن نے واجب الاادا رقم درست لکھی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بینک افسران اور قرض نادہندگان حتمی فہرست آج ہی مرتب کریں ۔