Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قرضہ انکوائری کمیشن کے سربراہ کا نام فائنل

قرضہ انکوائری کمیشن کے سربراہ کا نام فائنل
June 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم نے قرضہ انکوائری کمیشن کے سربراہ کا نام فائنل کر لیا ، تعلق اسلام آباد سے ہے ، آج شام تک کمیشن ممبران کا اعلان کردینگے ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بنی گالہ میں ہوا جس میں  بجٹ پاس کرانے سے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ قرضوں پر وزیراعظم کے اعلان کردہ انکوائری کمیشن میں اہم پیش رفت بھی ہوئی ،  وزیراعظم نے انکوائری کمیشن کے سربراہ کا نام فائنل کرلیا، آج شام یا کل کمیشن ممبران اور سربراہ کے ناموں کااعلان خود وزیراعظم  کریں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں تحقیقاتی کمیشن کے قیام ، ایمنسٹی اسکیم سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی سینیٹرز کا اجلاس  بھی ہوا ، ذرائع کے مطابق  وزیراعظم  نے پی ٹی آئی سینیٹرز کو ایوان میں جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی سینیٹرز نے وزیراعظم عمران خان سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا سینیٹ میں اپوزیشن کا جواب دینے کیلئے وفاقی وزرا نہیں آتے۔ اجلاس میں قبائلی علاقوں میں ہونے والے الیکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سینیٹرز نے قبائلی علاقوں کیلئے بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔