Tuesday, April 30, 2024

قرضوں کا بوجھ کم ہونے سے ذخائر بڑھے، رضا باقر

قرضوں کا بوجھ کم ہونے سے ذخائر بڑھے، رضا باقر
November 12, 2019

 کراچی (92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا قرضوں کا بوجھ کم ہونے سے ذخائر بڑھے۔ غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی بہتری آئے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے معاشی صورتحال پر پریس بریفنگ میں کہا جولائی سے اب تک کافی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے۔ زرمبافلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ بھی سامنے آئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا شرح سود کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا۔ مہنگائی بڑھنے کی وجہ کچھ خرابیاں تھیں جن پر قابو کیا جارہا ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی ان تمام مسائل پر نگاہ رکھی ہوئی ہے۔

 گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کچھ مہینے پہلے معیشت کو سنگین مسائل درپیش تھے۔ جی ڈی پی ہماری وہی ہے جو پہلے تھی۔ ہماری اب گروتھ  منفی نہیں ہے۔

رضا باقر نے مزید کہا اسٹیٹ بینک کے قرضوں کا بوجھ کم ہوا جس سے ریزرو بڑھے۔ اسکے علاوہ پالیسی کی وجہ سے اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا جب ریزرو میں اضافہ ہوتا ہے تو انویسٹرز کا اعتماد بڑھتا ہے۔ ہمیں یقین ہے فارن ڈائریکٹ انویسمنٹ میں بھی جلد بہتری آئے گی۔