Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قرآن پاک کے قدیم ترین نسخوں میں سے ایک کی نمائش برمنگھم یونیورسٹی میں آج سے شروع ہو گی

قرآن پاک کے قدیم ترین نسخوں میں سے ایک کی نمائش برمنگھم یونیورسٹی میں آج سے شروع ہو گی
October 2, 2015
لندن (ویب ڈیسک) دنیا میں موجود قرآن پاک کے قدیم ترین نسخوں میں سے ایک کی نمائش برمنگھم یونیورسٹی میں آج شروع ہو رہی ہے۔ چمڑے پر سیاہی سے لکھا گیا قرآن پاک کا یہ نسخہ اسلام کے ابتدائی دور کا ہے۔ اس نسخے کو برمنگھم یونیورسٹی کے ایک تاریک اور مخصوص درجہ حرارت میں رکھا گیا ہے جس کی نمائش سے اسلامی سکالرز میں اس نسخے کے بارے میں نئی بحث چھڑ گئی ہے جبکہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں اس نادر نسخے کے بارے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ قرآن پاک کا ہاتھ سے لکھا گیا یہ نسخہ پانچ سو اڑسٹھ سے چھے سو پینتالیس صدی عیسوی کا ہے۔ پہلے خیال تھا کہ یہ نسخہ آٹھویں صدی عیسوی کا ہے۔ برمنگھم یونیورسٹی نے اس نسخے کی موجودگی کی خبر جولائی میں دی تھی لیکن اب پہلی بار اسے عوام کی نظر کے سامنے لایا جا رہا ہے، اسے دیکھنے کیلئے مسلمان عالم دین، طلبا اور عام مسلمان بے چین ہیں۔ یہاں تک کہ ملائیشیا اور دیگر مسلم ممالک سے لوگ اسے دیکھنے کیلئے برطانیہ پہنچ رہے ہیں۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ یہ نسخہ آپ نبی اکرم ﷺ کی حیات ہی میں لکھا گیا ہو۔ قرآن پاک کا یہ نسخہ انیس سو تیس سے یونیورسٹی کے پاس موجود ہے لیکن پی ایچ ڈی کی طالبہ البا فیدیلی نے اس کی قدامت کا تعین کیا تو اسے نمائش کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نسخہ مکہ مدینہ کے علاقے کے رسم الخط میں ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔