Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قتیل شفائی کو دنیا سےرخصت ہوئے16 برس بیت گئے

قتیل شفائی کو دنیا سےرخصت ہوئے16 برس بیت گئے
July 10, 2017

لاہور(92نیوز)غزل میں یکتا مقام رکھنےوالے قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے سولہ برس بیت گئے۔

تفصیلا تکےمطابق چوبیس دسمبرانیس سوانیس کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہونے والے اورنگزیب خان اردو ادب کے قتیل شفائی ہیں ، لہجے کی سادگی اور عام فہم زبان کی وجہ سے ان کی شاعری کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔  فلموں کےلئے اڑھائی ہزار سے زائد نغمے تحریر کئے مگر ان کی پہچان غزل رہی۔ قتیل شفائی کو بچپن میں اپنے والد کی وفات کے بعد تعلیم ادھوری چھوڑ کر راولپنڈی منتقل ہونا پڑا وہ انیس سوسینتالیس میں لاہور آگئے اور ساری زندگی یہیں بِتادی۔  فلم تیری یاد سے نغمہ نگاری شروع کی جسے بہت پزیرائی حاصل ہوئیْ شاعری کی اٹھارہ کتابوں کے خالق قتیل شفائی کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت  نے انہیں انیس سوچورانوے میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔  قتیل شفائی گیارہ جولائی دوہزارایک کو اپنے پیاروں کو سوگوار چھوڑ کر ملک عدم سدھار گئے۔