Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  قتل کےمجرم نیاز احمد کی پھانسی ٹل گئی

   قتل کےمجرم نیاز احمد کی پھانسی ٹل گئی
October 12, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم نیاز احمد کو کل دی جانے والی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی تو وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ نیاز احمد کو مظہر اقبال نامی شخص کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی لیکن مقتول کے ورثاءکے ساتھ صلح ہوگئی ہے اور اس لیے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روک دیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے تیرہ اکتوبر کو دی جانے والی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا اور درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ صلح نامہ کی مصدقہ نقل عدالت میں پیش کی جائیں ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔