قتل کی ستاون وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر 90روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کی57 وارداتوں میں ملوث سیاسی جماعت کےٹارگٹ کلرمعیزسلیم کو90 روزکیلئےرینجرزکےحوالےکردیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی گلشن معمارسےگرفتارسیاسی جماعت کےٹارگٹ کلرمعیزسلیم کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا،رینجرزلاافسرنےبتایاکہ ملزم دورینجرزاہلکاروں سمیت ستاون افرادکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،لاافسرکےمطابق ملزم رینجرزاورپولیس اہلکاروں پرمتعددبارفائرنگ بھی کرچکاہے،عدالت نےملزم کونوے روزکیلئےرینجرزکی تحویل میں دےدیا۔
ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار کمال صدیقی اور نعمان عارف کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ لیکن جج کی عدم موجودگی کے باعث ملزموں کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا گیا،کمال صدیقی کو رینجرز نے وہاڑی سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کمال پر 27 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہے ، نعمان عارف کو عزیزآباد سے گرفتار کیا گیاجس پر 12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہے۔