Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قبل از وقت مون سون  سے ڈینگی اور دیگر وبائی امراض کی افزائش کا خطرہ پیدا ہو گیا

قبل از وقت مون سون  سے ڈینگی اور دیگر وبائی امراض کی افزائش کا خطرہ پیدا ہو گیا
July 14, 2017

لاہور(92نیوز)پنجاب بھر میں قبل از وقت مون سون  سے ڈینگی اور دیگر وبائی امراض کی افزائش کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے،،پنجاب میں ڈینگی کے سینتیس کیس سامنے آگئے جبکہ ایک سوچارمیں میں ڈینگی کا خدشہ پایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر میں بارشوں کے باعث جہاں پیٹ سمیت دیگر وبائی امراض پھیل رہے ہیں وہیں وقت سے پہلے  ڈینگی سراٹھارہا ہے۔

اس وقت تک لاہورمیں ڈینگی کے تیرہ،گوجرانوالہ میں سات،شیخوپورہ اورفیصل آباد میں چھ چھ کیسزسامنے آچکے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی اپنے پرمزیدپھیلاسکتاہے۔ ڈاکٹرزکہتے ہیں ڈینگی سے بچاؤکیلئےشہری سڑکوں پارکوں اورگھروں سے پانی کا اخراج یقینی بنائیں۔ طبی ماہرین کے مطابق بخار الرجی اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات ڈینگی بخار کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں ایسا ہوتو فوری قریبی اسپتال میں ڈینگی کی بروقت تشخیص کیلئے ٹیسٹ کروائیں ۔