Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قبضہ مافیا نے صدر مملکت کے پلاٹ پر بھی ہاتھ صاف کردیا

قبضہ مافیا نے صدر مملکت کے پلاٹ پر بھی ہاتھ صاف کردیا
September 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں قبضہ مافیا تمام حدیں عبور کر گیا ، گلستان جوہر میں صدر مملکت عارف علوی کا پلاٹ ہی فروخت کرڈالا۔ صدر مملکت نے 1978 میں چار سو گز کا پلاٹ محض پچاس ہزار میں خریدا تھا، قبضہ مافیا نے منظم انداز میں کٹنگ کی، پلاٹ کا نمبر تبدیل کیا اور پھر ہاتھ صاف کردیا۔ صدر مملکت عارف علوی پلاٹ کے متبادل کیلئے کےڈی اے کو درخواست بھی جمع کراچکے ہیں تاہم تاریخ تو مل رہی ہے لیکن پلاٹ نہیں مل رہا۔