Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قبضہ مافیا مسلم لیگ ن کا ہی ایم پی اے جو پارٹی کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے: چیئرمین متروکہ وقف املاک

قبضہ مافیا مسلم لیگ ن کا ہی ایم پی اے جو پارٹی کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے: چیئرمین متروکہ وقف املاک
May 14, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے ننکانہ صاحب واقعہ کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبضہ مافیا مسلم لیگ ن کا ہی ایم پی اے جو پارٹی کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ وہ عملے اور پولیس سمیت زمین واگزار کروانے پہنچے تو مسلم لیگ ن کے ہی ایم پی اے ذوالقرنین اور ساتھی ریاض چودھری نے دیگر کے ہمراہ ان پرحملہ کر دیا اور فائرنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بڑی مشکل سے جان بچا کر نکلے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے بات کریں گے اور ہر صورت میں قبضہ مافیا کیخلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ واگزار کروائی جانیوالی زمین پر سکول، کالجز اور یونیورسٹیز بنائی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس میں یہ بات آچکی ہو گی اور وہ خود بھی بات کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کبھی قبضہ مافیا کا ساتھ نہیں دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔