Saturday, September 14, 2024

قبائلی سردار ملک سعید علی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

قبائلی سردار ملک سعید علی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے جاں بحق، بیٹا شدید زخمی
October 4, 2015
بنوں (92نیوز) بنوں میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے قبائلی سردار ملک سعید علی جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی سردار ملک سعید علی اپنے بیٹے کے ہمراہ گاڑی میں گاوں سے بنوں شہر آرہے تھے کہ نالہ ٹوچی پل کے قریب ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگئی۔ دھماکے میں ملک سعید اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم طبی امداد کے دوران ملک سعید دم توڑ گئے جبکہ ان کے بیٹے کی حالت انتہائی نازک ہے۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق ابھی تک بم نصب کرنے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔