Tuesday, September 17, 2024

قبائلی جرگے نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کی تجویز مسترد کر دی

قبائلی جرگے نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کی تجویز مسترد کر دی
October 10, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور میں منعقدہ قبائلی جرگہ نے ایک بار پھرفاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی بحالی کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے باغ ناراں حیات آباد میں قبائلی علاقوں کی سات ایجنسیوں کے عمائدین سر جوڑ کر بیٹھ گئےجنہوں نے قومی اسمبلی میں فاٹا ارکان کی جانب سے قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے کے بل کے خلاف لائحمہ عمل طے کرنے پر مشورہ کیا گیا ، جرگہ میں قبائلی عمائدین نے تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا قبائلیوں کا بوجھ کیسے برداشت کرے گا۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کے ایک حکم پر اپنے علاقے چھوڑ کر بے گھر ہوگئے لیکن حکومت نہ تو ان کی بحالی کےلئے اقدامات کررہی ہے اور نہ ہی نقصانات کا ازالہ کیا جارہاہے، ان کا مطالبہ تھا کہ قبائلی عوام کی اپنے علاقوں میں آبادکاری کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ جرگہ نے قبائلی علاقے کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنےکی تجویز کو قبائلی عوام کے خلاف سازش قرار دیا اور کہا کہ اس کے خلاف تحریک چلانے کےلئے قبائل کو متحد کیا جائے گا۔