Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعلیٰ افسران کی قیادت میں اہم اجلاس، دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کیلئے اہم فیصلے

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعلیٰ افسران کی قیادت میں اہم اجلاس، دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کیلئے اہم فیصلے
February 3, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران کی قیادت میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں جرائم میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو ملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور بیرون ملک منتقل ہو گئے ہیں ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد بھی لی جائے گی۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ کارروائی لیاری گینگ وار کے کارندوں سمیت کالعدم جماعتوں اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے دہشتگردوں کے خلاف بھی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم ملزموں کی گرفتاری میں مدد کرنے والے افراد کے لیے 10 لاکھ سے 50 لاکھ تک کا انعام بھی دیا جائے گا۔