Thursday, September 29, 2022

قانون سازی ایک مسلمہ عمل، بعض قوانین پر ہمارا اور اپوزیشن کا مؤقف یکساں نہیں، شاہ محمود

قانون سازی ایک مسلمہ عمل، بعض قوانین پر ہمارا اور اپوزیشن کا مؤقف یکساں نہیں، شاہ محمود
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، قانون سازی ایک مسلمہ عمل ہے، بعض قوانین کے حوالے سے ہمارا ایک مؤقف ہے اپوزیشن کا دوسرا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ بہتر قانون سازی کیلئے 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا چکی، ایف اے ٹی ایف، نیشنل سکیورٹی اور نیب سے متعلقہ مسودے اپوزیشن کے دوستوں کو بھجوا دئیے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اپوزیشن کے احباب فراخ دلی کے ساتھ ان مسودوں کو دیکھیں گے۔ کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں، لہٰذا ہماری کوشش یہی ہے کہ ایک ایسا قانون ہونا چاہیے جو ان دونوں پیمانوں پر پورا اترتا ہو۔