Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قاضی حسین احمد جیسا لیڈر پاکستان کی سیاست میں نہیں ہو سکتا ، فیاض الحسن

قاضی حسین احمد جیسا لیڈر پاکستان کی سیاست میں نہیں ہو سکتا ، فیاض الحسن
January 8, 2019
 لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا قاضی حسین احمد بہادر لیڈر تھے ، ان جیسا لیڈر پاکستان کی سیاست میں نہیں ہو سکتا۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد نے اس وقت شاہین کا کردار ادا کیا تھا ، آج عمران خان بھی شاہین  کا کردار ادا کر رہے ہیں ،اس سوہنی دھرتی کو بچانے کیلئے نکلے ہیں،  چور، لٹیروں اور نوسر بازوں کو نشانے عبرت بنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان کاغذی شیروں کے خلاف کھڑے ہیں، عمران خان میں جرات ہے میں اس لئے ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ادھر جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی برسی کے موقع پر پہنچے پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان جہاں انہوں نے تصویری نمائش کا دور کیا۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافیوں کے سوالات وزیر موصوف کی طبیعت پر اتنے گراں گزرنے کہ پل بھر میں سیخ پا ہو گئے اور صحافی بھائی کا قصور تھا تو بس اتنا کہ بیچارے نے اپنی نوکری سے انصاف کرتے ہوئے ریاست مدینہ کے حکومتی دعوے پر سراج الحق کے بیان کا پوچھا۔ صحافیوں نے وزیر موصوف کی  پریس کانفرنس کا بائیکاٹ اور معافی کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔ بات اور آگے بڑھی تو وزیر صاحب باتیں سناتے ہوئے  چلتے بنے۔