Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قاسم ضیا نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

قاسم ضیا نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
August 25, 2015
لاہور(92نیوز)نیب کی زیر حراست پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیاءنے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر قاسم ضیاءنے سید علی ظفر ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست ضمانت دائر کی ہےجس میں کہا گیا کہ نیب نے درخواست گزار کو بے بنیاد الزامات میں گرفتار کیا اور بغیر کسی ثبوت کے سولہ دنوں تک اپنی تحویل میں رکھا۔ درخواست ضمانت میں کہا گیا کہ بغیر کسی ثبوت کے کسی شہری کو قید میں نہیں رکھا جاسکتا درخواست میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر قاسم ضیاءکو جیل بھیج دیا ہے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ قاسم ضیاءکی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔