قازقستان پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کا میزبان
لندن (92 نیوز) قازقستان پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کرے گا۔ آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے نیوٹرل وینیو کا اعلان کردیا۔ کپ ٹائی 29 اور 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
آئی ٹی ایف نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی اپیل بھی مسترد کر دی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی واپس لینے کیخلاف اپیل کی تھی۔
اسلام آباد کو ڈیوس کپ ٹائی میزبانی دینے کے بعد آزادی مارچ کے پیش نظر میزبانی واپس لی گئی تھی۔