Monday, October 3, 2022

قاری پاکستان قرآت مقابلوں کیلئے لاہور سے پانچ قاری منتخب

قاری پاکستان قرآت مقابلوں کیلئے لاہور سے پانچ قاری منتخب
لاہور(92نیوز)نائنٹی ٹونیوزکے قاری پاکستان قرآت مقابلوں کے لیے لاہورسے پانچ قاری حضرات کومنتخب کرلیاگیا ملتان میں اٹھارہ، اسلام آبادمیں انیس مئی کو آڈیشن ہونگے ۔ تفصیلات کےمطابق نائینٹی ٹو نیوز رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں ناظرین کے دلوں کو کلام الہی سے منور کرنے کے لیے مقابلہ حسن قرات قاری پاکستان کا انعقاد کر رہا ہےجس کے لیے پورے ملک کی طرح لاہور میں بھی ہوئے۔،قاری  حضرات نے روح پرورقرات کرکے سماں باندھ دیا۔ مقابلے میں شرکت کےلیے ججزنے لاہورسے پانچ قاری حضرات کومنتخب کرلیا قاری حضرات نے قرآت کے مقابلے کے انعقاد کو سراہتے  ہوئے کہا کہ نفسا نفسی کے دور میں لوگوں کی توجہ دین سے زیادہ دنیا کی جانب ہو چکی ہے  ایسے میں  نائنٹی ٹو نیوز کی یہ کاوش  بہترین ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے زیراہتمام ہونے والے قاری پاکستان قرات مقابلے کےلیے ملتان میں اٹھارہ جبکہ اسلام آباد  میں انیس مئی کو آڈیشن ہونگے فاتح کو ایک لاکھ روپے اور عمرے کا ٹکٹ دیا جائے گا۔