Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قادر خان حیات ہیں ، صاحبزادے نے انتقال کی خبروں کی تردید کردی

قادر خان حیات ہیں ، صاحبزادے نے انتقال کی خبروں کی تردید کردی
January 1, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے ورسٹائل ایکٹر قادر خان کے صاحبزادے نے ان کے انتقال سے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔ ان دنوں شوبز کی خبروں میں قادر خان کے انتقال کی  افواہیں اڑ رہی ہیں جس پر  قادر کے بیٹے سرفراز نے  تردید کرتے ہوئے کہا کہ  والد صاحب حیات ہیں لیکن کینیڈا کے اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں ۔ بھارٹی ذرائع ابلاغ کے مطابق  81سالہ قادر خان کو اس وقت سانس لینے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  جس کےباعث انہیں وینٹی لینٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ قادر خان 22اکتوبر 1937 کو افغانستان کے علاقے کابل میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1973 میں داغ فلم سے کیا جبکہ آخری فلم 2017 میں ریلیز ہوئی ۔ قادر خان بالی ووڈ کی 300 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں ۔