Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قادر الکلام شاعر صوفی غلام احمد تبسم کی آج اڑتیسویں برسی

قادر الکلام شاعر صوفی غلام احمد تبسم کی آج اڑتیسویں برسی
February 7, 2016
لاہور (92نیوز) صوفی غلام احمد تبسم نے بچوں کے لیے نظمیں لکھیں اور کلام غالب کا پہلی بار پنجابی میں ترجمہ بھی کیا۔ شعبہ تدریس ہو یا پھر ریڈیو کی براڈکاسٹنگ ہر میدان میں ایک شہسوار کے طور پر لوہا منوایا۔ تفصیلات کے مطابق صوفی غلام مصطفےٰ تبسم چار اگست اٹھارہ سو ننانوے کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فارسی، اردو اور پنجابی زبانوں میں شاعری کی۔ صوفی غلام مصطفےٰ تبسم شعبہ تدریس سے منسلک رہے۔ ماہنامہ لیل و نہار کے مدیر کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں جبکہ ریڈیو پر بطور براڈکاسٹر بھی خدمات سرانجام دیں۔ صوفی غلام مصطفےٰ تبسم نہ صرف قادرالکلام شاعر تھے بلکہ ہر میدان کے شہسوار بھی تھے۔ بچوں کے لیے بے شمار کتابیں لکھیں جن میں شہرہ آفاق ٹوٹ بٹوٹ، جھولنے، گپ شپ سمیت دیگر شامل ہیں۔ دشمن نے جب پاک وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو صوفی تبسم کے جنگی ترانوں نے شاہینوں کے لہو کو ایسے گرمایا کہ دشمن کو منہ کی کھانا پڑی۔ مشہور زمانہ نظم ”اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے“ ان کے زمانہ ساز قلم سے نکلی۔ چھے دہائیوں سے زائد عرصے تک بنجر ذہنوں کی آبیاری کرنے والے صوفی غلام مصطفےٰ تبسم آج بھی اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔