Monday, February 6, 2023

قاتل کورونا کے ہیلتھ ورکرز پر وار ، مزید 2 ڈاکٹرز شہید ہو گئے

قاتل کورونا کے ہیلتھ ورکرز پر وار ، مزید 2 ڈاکٹرز شہید ہو گئے
 کراچی (92 نیوز) قاتل کورونا کے ہیلتھ ورکرز پر وار جاری ہیں۔ مزید 2 ڈاکٹرز شہید ہو گئے۔ کراچی سول اسپتال میں بچوں کی نرسری کے انچارج ڈاکٹرآفتاب اور آزاد کشمیر ڈسٹرکٹ اسپتال کے میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر اخلاق نے کورونا کے باعث دم توڑا۔ ادھر کورونا وائرس کے باعث مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 551 ہو گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 87 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 896 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 89 ہزار 225 ہیں ۔ پنجاب میں 78 ہزار 956 ، خیبرپختونخوا 27 ہزار 170 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 195 ، بلوچستان 10 ہزار 666 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 524 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1160 ہے ۔