قاتل ڈینگی سے راولپنڈی کے دو افراد لقمہ اجل بن گئے
راولپنڈی ( 92 نیوز) قاتل ڈینگی راولپنڈی میں مزید دو افراد کی جان لے گیا، پنجاب میں اب تک 2595 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوچکی ہے ، لاہور میں بھی ڈینگی حملہ آور ہے جہاں تین بڑے لاری اڈے ڈینگی کی آماجگاہ بن گئے ہیں ، صفائی ستھرائی کا انتظام کرنے والے ادارے خواب غفلت میں سوئے رہے۔
راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کوکنٹرول کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں ، ڈینگی مچھر نے 2 مزید شہریوں کی جان لے لی۔
ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج 30 سالہ مریض عبدالباسط اور صہیب جان کی بازی ہار گئے ، راولپنڈی میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔ شہر میں ڈینگی کے وار پر وار لیکن انتظامیہ عملی اقدامات کرنے کی بجائے میٹنگز میں مصروف عمل ہے ۔
راولپنڈی میں ڈینگی مچھر وبائی امراض کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اب تک تین ہزار سے زائد افراد ڈینگی کا نشانہ بن چکے ہیں ۔