Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قاتل ڈور کے وار سے کراچی میں ایک شخص جاں بحق

قاتل ڈور کے وار سے کراچی میں ایک شخص جاں بحق
February 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) قاتل ڈور کے وار سے کراچی میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ قاتل ڈور کے وار کراچی بھی پہنچ گئے ، گلے پر ڈور پھرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ۔ قاتل ڈور نے سپر ہائی وے پر موٹرسائیکل سوار کو زندگی سےمحروم کردیا ،متوفی کی شناخت قربان کے نام سے کر لی گئی،پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔ دوسری جانب لاہور میں بھی پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود آسمان پر رنگ برنگی پتنگیں نظر آئیں ۔ پولیس نے تیزی دکھاتے ہوئے 19 پتنگ باز دھر لئے جب کہ بڑی تعداد میں پتنگیں اور جان لیوا ڈور برآمد کرلی ۔ کینٹ کے علاقے سے تین افراد پتنگیں اڑاتے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ،ساندہ سے  بھی پتنگ بازی کرتے ہوئے 2 افراد سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔ اقبال ٹاؤن  سے بھی دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ڈولفن پولیس نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران  پتنگ بازی کرتے ہوئے 12افراد کو گرفتار کرلیا،جن سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کرلی گئی ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات سے اب تک 180 پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔